Logo of Attitude Change
Home About Us Thrust Area Program Blog Get Involved Events Contact Us
News
گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں بین الاقوامی ویبینار منعقد
Dt. 19/07/2021
Back

گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں بین الاقوامی ویبینار منعقد
--------------------------
شعبہ کمپیوٹر سائنسز، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے شیخ کمپیوٹر ایسوسی ایشن ٹیکنالوجی، پونچھ اور الٹی ٹیوڈ چینج انٹر نیشنل، درہال ملکاں، راجوری کے اشتراک سے" آئی۔ سی۔ ٹی اور کووڈ-١٩ " کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا جس میں کل چھے ریسورس پرسنز نے مذکورہ موضوع پر پرمغز خطبات پیںش کیے جن میں تین کا تعلق ہندستان سے تھا جب کہ تین کا تعلق بیرون ملک سے۔ پروفیسر مصرف حسین شاہ، پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-١٩ کے موجودہ بحران سے نپٹنے میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نے نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف کووڈ کے چیلنجوں سے نپٹنے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار قابل ستائش اور حوصلہ افزا ہے بلکہ معیاری تعلیم کے فروغ میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کی بھی سراہنا کی کہ جس نے ایک اہم موضوع پر یہ ویبینار منعقد کیا۔ ڈاکٹر محمد تنویر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور فیلو، شعبہ ریاضی، آئی آئی ٹی، اندور نے مشین لرننگ اینڈ ایپلیکیشنز ٹو بائیو میڈیکل ڈیٹا کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیا جب کہ ڈاکٹر موہانہ کمہار پٹیل، ایسوسی ایٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف ٹرانس ڈسپلینری ہیلتھ سائنسز ، بنگلورو نے Metabolite Imaging of Medicinal plants کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ان کے علاوہ ڈاکٹر کرسچن بارٹولف، صدر، گاندھی انفارمیشن سینٹر، برلن نے " مہاتما گاندھی اور ائی سی ٹی" ڈاکٹر منیر کارما، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اطلاقاتی ریاضی ، فلسطین پالیٹیکنک یونیورسٹی، ہیبرون ، ڈاکٹر وزیری گاربا، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ پیتھالوجی ، کالج آف میڈیکل سائنسز، احمدو بیلو یونیورسٹی زایرہ، نایجیریا نے " آئی سی ٹی اینڈ کووڈ-١٩ : چیلنجز اور امکانات" اور ڈاکٹر مدثر منظور کرمانی ، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ کمپیوٹر سائنسز، سوکاسٹ کشمیر نے " آئی سی ٹی اور ڈیجیٹل لرننگ" کے موضوع پر لیڈ لیکچرز پیش کیے جب کہ ڈاکٹر امید ملک، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ہریانہ، پروفیسر سرشاد حسین، گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ، ڈاکٹر نمیتا سنگھ، اسسٹنٹ پروفیسر ایم اے ایم کالج، جموں، پروفیسر روپالی جموال، کالج براے خواتین، پریڈ گراؤنڈ ، جموں اور پروفیسر وسیم اکرم، گورنمنٹ ڈگری کالج مہنڈر نے بھی ویبینار کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کیے۔ اس ویبینار میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ، اسکالروں اور ساءنسدانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جاننا چاہیے کہ مذکورہ ویبینار کے انعقاد کرنے کے سلسلے میں ڈاکٹر معروف خان، اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ، ڈاکٹر عاشق رضا، اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ ڈگری کالج راجوری اور ڈاکٹر طارق شیخ، شعبہ کمپیوٹر سائنسز، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ آرگنائزنگ سکریٹریز کے فرائض انجام دیے جب کہ پروفیسر ریاض احمد مرزا، صدر، شعبہ کمپیوٹر سائنسز، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے شکریے کی تحریک پیش کی۔


Peace
Center of peace education
Peace Magazine
Peace and Conflict Studies
Peace Research
Peace Journalism
Training
Peace Jobs
Scholarships / Fellowships
Funding Grants
Forum
Useful Links for Peace
   
 
Environment
Environment Education
Climate Change
Environment Organization
Environment Activism
Bio-diversity
Forum
 
Health
Health Education
HIV / AIDS
Activism
Resources
Polio
Forum
 
Human Rights
Human Rights Education
Women Rights
Human Rights Organization
Careers
Resources
Forum
 
Get Involved
Volunteers for us
Interships
Membership
Volunteers Online
Volunteers for Other Organizations
Home | About Us | Thrust Area | Media | Blog | Get Involved | Events | Feedback | Forum | Contact Us| RSS 
Attitude Change International is a Non-Profit Development Organisation register under Registrar of Society J&K Govt.
Copyright 2010. Attitude Change International. All rights reserved. Designed by www.Ideogram.co.in